Live Updates

شاہد آفریدی کو عمران خان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کے پی کے میں استعمال کیا جا سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 11:08

شاہد آفریدی کو عمران خان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کے پی کے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہد آفریدی کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے 5 کروڑ روپے دے دئے۔ جبکہ تھر اور چولستان کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ جا کر ایم ایم روڈ کی حالت دیکھیں، ان کے پاس وہاں کی سڑک کے لیے پیسے نہیں ہیں اور انہوں نے 5 کروڑ روپے شاہد آفریدی کو دے دئے ہیں۔

اور شاہد آفریدی جنہوں نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے ہیں وہ بھی مہربانی کریں میں ان کو لے کر جانا چاہتا ہوں، کم ازکم تعریفیں کرنے سے قبل پنجاب کا دورہ تو کر لیں۔ ایسا تو نہیں ہوناچاہئیے کہ جو پانچ کروڑ آپ کی جیب میں ڈال دے آپ اس کی باقی باتیں بھول جائیں۔

(جاری ہے)

چودھری بردران لیہ میں اسپتال بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جو زیر تعمیر بھی تھا لیکن الیکشن جیتتے ہی اانہوں نے لیہ اسپتال کے فنڈز منگوائے، ڈسٹرکٹ کونسل اور بجٹ کی تفصیلات منگوائیں اور ٹیکنیکل کالج کا فنڈ بھی ٹیفٹا نے منگوا لیا اور لاہور میں لگوا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اپنی طرف سے عمران خان بننے جا رہے ہیں، اوور ان کو کے پی کے میں مدد حاصل کرنے کے لیے عمران خان بنایا بھی جا رہا ہے۔ تاکہ کم از کم کل کو انہیں کے پی کے میں عمران خان کے خلاف استعمال کیا جائے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :