ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارجاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:00

قصور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ڈھولن روڈ پر موٹرسائیکل سوار محمد علی ڈھولن سے باقر کے روڈ پرآ رہا تھا کہ راستے میں سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کاروائی ہے ۔