حکومت تعلیم کے فرو غ کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے‘سائرہ عمر

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:00

قصور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کوالٹی کے اعلیٰ معیار کو برقراررکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام قائم کیاگیاہے تاکہ ضلع بھرمیں نئے تعمیراتی کاموں کو شفافیت اورکوالٹی کے لحاظ سے مثالی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فرو غ کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے تحت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے نہ صرف نئے تعلیمی ادارے تعمیرکئے جارہے ہیں بلکہ پہلے سے تعمیرشدہ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ بھی کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وہ وقت دورنہیں جب قصور کا شمار پنجاب کے مثالی اضلاع میں ہوگا جہاں عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات میسرہونگی اورکوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی تحصیل میں ہی حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :