شارجہ ، گاڑی کے نیچے آ نے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 10:59

شارجہ ، گاڑی کے نیچے آ نے سے  13 سالہ لڑکا جاں بحق
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ) شارجہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی شام شارجہ کے ال بوہریرہ کے علاقے میں ایک 13 سالہ لڑکا گیند پکڑنے کی کوشش میں گاڑی کے نیچے آگیا ۔ لڑکے کوفورا ال قسمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس اور پیرا میڈیکس سٹاف کی ٹیم جائے حادثہ پراطلاع ملنے کے بعد رات 8 بجے پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے فٹ بال کھیلنے میں مصروف تھے ۔ فٹ بال سڑک پر چلا گیا اور لڑکا فٹ بال لینے کے لیے اسکے پیچھے بھاگا کہ اچانک سے تیر رفتار گاڑی کی زد میں آ گیا۔ لڑکے موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :