بنوں میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2اہلکارشہید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 10:58

بنوں میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2اہلکارشہید
بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ): بنوں کے نواحٰ علاقے میر علی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے ۔جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے انکو انکے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔