چئیرمین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ، پی ایس ایل 2018کے 4میچز کراچی میں ..
تازہ ترین : 1
چئیرمین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ، پی ایس ایل 2018کے 4میچز ..

چئیرمین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ، پی ایس ایل 2018کے 4میچز کراچی میں ہوں گے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ): چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان سپر لیگ 2018کے 4میچز کراچی میں کروائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کروانے کا معاملہ زیر بحث آیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سد سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ سیکیورٹی بہترین ہوگی،۔آپ چاہیں توایئرپورٹ سے ہوٹل تک ٹیم کیساتھ آوں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سیکیورٹی کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔کراچی پُر امن شہر ہے۔کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے۔چئیر مین پی سی بی نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پی ایس ایل 2018کے 4میچز کراچی میں کروائے جائیں ۔اس حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی بحالی کا کام جلد شروع کر دیا جائےگا ۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 10:51:42

اپنی رائے کا اظہار کریں