پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر اور سٹی چیمپئن شپ 2017-18ء ..
تازہ ترین : 1

پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر اور سٹی چیمپئن شپ 2017-18ء میں

یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء 11 اور طالبات 8 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر اور سٹی چیمپئن شپ 2017-18ء میں یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء 35 مقابلوں میں سے 11 جبکہ طالبات 25 مقابلوں میں سے 8 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ رواں ماہ ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن محمد فیصل بٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے الحاق تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات کی ہے کہ وہ پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر اور سٹی چیمپئن شپ 2017-18ء کیلئے کوائف جمع کروائیں۔

یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء و طالبات 35 میں سے 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں اتھیلٹیکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، شطرنج، کرکٹ، فٹ بال، ہنڈ بال، ہاکی، کراٹے، تنگ آف وار اور والی بال شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ہری پور کی طالبات 25 مقابلوں میں سے 8 مقابلوں اتھیلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ہاکی، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس اور والی بال شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء و طالبات بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 10:51:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں