ضلعی ہائی و ہائرسکینڈری سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس گرم تھون نے تاریخی فتح اپنے نام کر لی

بدھ 18 اکتوبر 2017 10:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) محکمہ تعلیم ضلع ہری پور کے زیر اہتمام جاری ضلعی ہائی و ہائرسکینڈری سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی ایچ ایس گرم تھون نے پہلی بار ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے ہائی سکول چھجیاں کے خلاف شاندار کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے آئے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل طارق منیر اور پرنسپل محمد نذیرکا سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمور خان کو معیاری ٹورنامنٹ جبکہ پہلی بار شامل ہو کر تاریخی فتح اپنے نام کرنے والے جی ایچ ایس گرم تھون کے ہیڈ ماسٹر خالد اقبال جدون، کوچ حافظ محمد عمر اور مین آف دی میچ سجاد حسین شاہ اور طلبہ کھلاڑیوں، کوچز اور سربراہان ادارہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گرائونڈ پر جاری ضلعی ہائی و ہائر سکینڈری سکولز کرکٹ چیمپئین شپ کے دوسرے میچ میں ہائی سکول چھجیاں نی20 اوورز میں 184 رنز بنائے جن میں رضوان 64، نعمان 28 اور ظہیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمیر اور دانش نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں جی ایچ ایس گرم تھون نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی جن میں سجاد 74 اور دانش25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :