حافظ شفیق اور ماما عزیزالرحمن محکمہ تعلیم ہری پور میں مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 10:51

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) محکمہ تعلیم ہری پور میں 28 سالہ مدت ملازمت پوری کرنے والے معلم حافظ شفیق خان اور ملازم ماما عزیزالرحمن ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ دونوں شخصیات کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور کے ہیڈ ماسٹر محمد آصف خان اور سٹاف کی کاوشوں سے منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت ضلعی تعلیمی افسر عمر خان کنڈی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او حافظ محمد نواز عباسی، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار احمد اور دیگر تعلیمی افسران، ماہرین تعلیم اور اساتذہ اکرام سمیت مختلف مکاتب فکر کے حلقوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ نظامت کے فرائض سینئر عربی ٹیچر امان الله خان نے انجام دیئے جبکہ ملازمت سے سبکدوش ہونے والے حافظ شفیق خان اور ماما عزیزالرحمن کی محکمہ تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات کو مہمان خصوصی یوسف ایوب خان، صدر تقریب عمر خان کنڈی اور سربراہ ادارہ محمد آصف خان سمیت دیگر نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور خوبصورت و قیمتی یادگاری تحائف سے انہیں الوداع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :