دبئی میں شخص کو حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے پر مسلسل 5 جرمانے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 10:49

دبئی میں شخص کو حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے پر مسلسل 5 جرمانے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید روڈپر راڈار نے ایک ہی آدمی کو پانچ دفعہ حد رفتار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا اور جرمانے کی 5 رسیدیں اسکے ہاتھ میں آنے کے بعد وہ پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔ اسنے پولیس کو بتایا کہ وہ حد رفتار میں کمی کے نئے قوانین سے واقف نہیں تھا کیونکہ وہ میڈیا کی اتنی پیروی نہیں کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی ٹریفک پولیس کے ڈرائکٹر برئگیڈئیر سیف مہیر ال مزروی نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر سے شیخ محمد بن زید روڈ پر حد رفتار میں جب سے کمی کی گئی ہے دبئی پولیس کے پاس ایسے بہت سے کیسز آ چکے ہیں جنکا کہنا ہے کہ انہیں حد رفتار میں کمی سے متعلق علم نہیں تھا اس لیے انکے یہ جرمانے معاف کر دیئے جائیں ۔جس پر انہوں نے  کہا کہ کسی بھی شخص کے جرمانے معاف نہیں کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سیف مہیر ال مزروی نے کہا کہ حد رفتار میں کمی سے متعلق لوگوں میں آگاہی کے لیے میڈیا کو مزید ایکٹو کیا جائے گا اور سائن بورڈ بھی مزید نمایا ں کر دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :