Live Updates

عمران خان کو 26 اکتو بر سے ایک دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے،اسلام آباد پولیس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 10:33

عمران خان کو 26 اکتو بر سے ایک دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے،اسلام ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ) : الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو 26اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ،اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 26 اکتو بر سے ایک دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا گیا عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اسلئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح 10بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔ خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس عمران خان کے وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے ٹیم تشکیل دیگی۔ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر دو پتے درج ہیں۔ پہلا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جبکہ دوسرا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ہے اور اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :