کوئٹہ کی سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ کی سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد شہید، 10زخمی

کوئٹہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء)کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت6افراد شہید اور10زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 10زخمی ہوگئے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورفرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لیکرنعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت6افراد کی نعشیں اور 10زخمیوںکو سول ہسپتال لایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورزخمیوںکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 10:20:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں