کوئٹہ، سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ،6 پولیس اہلکار شہید ،22 زخمی
تازہ ترین : 1
کوئٹہ، سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ،6 پولیس اہلکار شہید ،22 زخمی

کوئٹہ، سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ،6 پولیس اہلکار شہید ،22 زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2017ء)کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی روڈ پر پولیس وین پر بم حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں جہاں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمجرنسی نافذ کر کے عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ ریپڈ ریسپانس فورس کے ٹرک کے قریب ہوا ۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹرک میں 29 اہلکار سوار تھے۔کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے ٹرک کے قریب دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم یہ جنگ لڑیں گے، ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اور ایف سی کو پیشگی ایکشن کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مشکل دشمن کے ساتھ لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد پہلے وزیرستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے لیکن آج ہمارے خلاف حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' اور 'این ڈی ایس' پاکستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں تاہم اس حملے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 09:48:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں