ٹرمپ کے اثاثوں میں 60 کروڑ ڈالرز کی کمی، امریکہ کے ارب پتی افراد کی فہرست میں ٹرمپ 248ویں نمبر پر آ گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 01:40

ٹرمپ کے اثاثوں میں 60 کروڑ ڈالرز کی کمی، امریکہ کے ارب پتی افراد کی فہرست ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک انہیں 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے فوربز کی طرف سے جاری 400 امیر ترین امریکی شخصیات میں ڈونلڈ ٹرمپ 92 درجے تنزلی کے بعد 248ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیویارک میں رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں مندی اور انتخابی مہم کے اخراجات کی وجہ سے ٹرمپ کے اثاثوں میں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :