Live Updates

عوام عمران خان کی منفی سیاست کو جان چکے‘اسے معصومیت کا لبادہ اوڑھنے نہیں دیں گے‘وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا عشائیہ،چینی سرمایہ کاروں سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی منفی سیاست کو جان چکے ہیں‘ عمران خان کو معصومیت کا لبادہ اوڑھنے نہیں دیں گے‘ پاکستان کو چین کے صنعتی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ اور منصوبہ بندی کمیشن کے زیر اہتمام عشائیے اور چینی سرمایہ کاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف منفی سیاست کر رہی ہے۔ عمران خان کی منفی سیاست کو لوگ اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ عمران خان کو اب معصومیت کا لبادہ اوڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو چین کے صنعتی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی معیشت کو ایک صنعتی معیشت بنانا ہوگا۔ پاکستان کو صنعتی پارکس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سستی لیبر اس کا مثبت پہلو ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے لئے بہتر ہے۔ مستقبل کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :