وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات،مالی معاملات اور ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ انہوں نے مالی معاملات اور ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ افسران اور وفاق کی سطح پر خزانہ ڈویژن اور بجلی ڈویژن کے متعلقہ افسران کے درمیان ورکنگ گروپ کی سطح پر اجلاس بھی بلانے کا یقین دلایا گیا۔