حلقہ پی پی 124میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، راناعبدالستار خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:02

سیالکوٹ ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راناعبدالستار خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 124میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، 20کروڑ روپے کی لاگت سے کوٹلی بہرام تا گھنسار پور تک ساڑھے چھ فٹ چوڑی سیور پائپ لائن بچھائی جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے ہنٹر پورہ، گوہد پور، مراد پور، چٹی شیخاں ، کور پور، کنسار پور ، ٹبی اور گنڈیانوالی کی رہائشی آبادی کو فائدہ ہوگا اور نکاسی آب کا درینہ مسئلہ حل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراد پور اورگھنسار پور میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی،اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل مراد پور میاں شاہد، چیئرمین یوسی کپورو والی خلیل بھٹی اور میاں فہیم کے علاوہ مسلم لیگی عہدیداران اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار خان نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی اس منصوبے کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے میں میعار کا خاص خیال رکھا جائے گا تاکہ یہ منصوبہ دیرپا ثابت ہو ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی خدمت کے سوا کچھ نہیں اور یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے حلقہ پی پی 124میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جن کی تکمیل سے حلقہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔