دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں حکومت کا کردار ہمیشہ ٹھوس رہا ہے،چودھری ارمغان سبحانی

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:02

سیالکوٹ ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں حکومت کا کردار ہمیشہ ٹھوس رہا ہے ،شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں ، دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و قار میں محمد نوازشریف کی مفاہمتی پالیسیوں کی بدولت ہے اور ملک ان کے ویژن کی وجہ سے کٹھن مراحل سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوںپر گامزن ہوا ہے، ہماری حکومت نے ملک کو پسماندگی اور مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مخالفین سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر سی پیک ہر صورت مکمل ہو گا اور اس کامیاب منصوبے کو ہمسائیہ ممالک بھی اپنانا چاہتے ہیں جو کہ محمد نواز شریف کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کیا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔