تھانہ پھوکلیان کے علاقہ سے نوجوان کی نعش برآمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:02

سیالکوٹ ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تھانہ پھوکلیان کے علاقہ سے نوجوان کی نعش برآمد ، تفصیلات کے مطابق تھانہ پھوکلیان کے موضع ککراں میں 22سالہ وقاص کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے ، عینی شاہدین کے مطابق نعش کھیتوں میں پڑی ہوئی تھی جس کو دیکھنے کے بعد پولیس تھانہ پھوکلیان کو اطلاع دی گئی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ، پو لیس کے مطا بق نوجوان وقاص نے خود کشی کی ہے، اس کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور اس نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے تاہم مزید تحقیقات کے لئے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال بھجوایا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :