ہمارے افغان بھائی دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری سے لڑ رہے ہیں ،خطے کے امن اور استحکام کیلئے دونوں ملک مربوط تعاون سے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صوبے پکتیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صوبے پکتیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افغان بھائی دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری سے لڑ رہے ہیں ،خطے کے امن اور استحکام کیلئے دونوں ملک مربوط تعاون سے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صوبے پکتیا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گرد حملے میں زخمیوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے افغان بھائی دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری سے لڑ رہے ہیں ،خطے کے امن اور استحکام کیلئے دونوں ملک مربوط تعاون سے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے ۔