کوئٹہ،رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان کاوالدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے پرگورنر بلوچستان‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ

منگل 17 اکتوبر 2017 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان نے گورنر بلوچستان‘ وزیراعلیٰ بلوچستان‘ صوبائی وزراء واراکین اسمبلی‘ سیاسی وقبائلی عمائدین، وکلاء برادری اور ان تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر بذریعہ ٹیلی فون، بیان یا خود ان کی رہائش گاہ آکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور ہمارے غم میں شریک ہوئے۔