کوئٹہ،سید صالح شاہ ‘ سید ضمیر احمد شاہ ‘ سید راشد علی شاہ کی زیر صدارت سادات کرانی کا ہنگامی اجلاس ، 18 اکتوبر کو ہونے والی دستار بندی کی مخالفت

منگل 17 اکتوبر 2017 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) سادات کرانی کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید صالح شاہ ‘ سید ضمیر احمد شاہ ‘ سید راشد علی شاہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں سادات کرام و قبائلی معتبرین نے شرکت کی اجلاس میں 18 اکتوبر کو ہونے والی دستار بندی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اجلاس میں طے پایا کہ ساراوان کے ذمہ داران و معتبرین قدیمی سندات وخواتین قلات کے دستاویزات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شاہی جرگہ میں شامل سربراہان و معتبرین کی فہرست کو ملاحظہ کریں تو تمام حقائق عیاں ہو جائیں گے لہٰذا اجلاس میں طے پایا کہ قدیمی سندات اور دستاویزات کی رو سے جس کا حق بنتا ہے اس حقدار کو بطور سربراہ سادات کرانی دستار بندی ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :