آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگا ہے،ذوالفقار علی کھوسہ

منگل 17 اکتوبر 2017 23:40

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فیصلہ کرنے کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے ناراض راہنما ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگا ہے،میں دوستوں سے مشورہ کر کے ہی پیپلز پارٹی میں جانے کا فیصلہ کروں گا ، 2013 کے الیکشن کے بعد مشرف کی ٹیم کون لیگ اپنے ساتھ لے آئی ہے ۔

منگل کے روز لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد انکے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذولفقار کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے دعوت دی ہے میں انکے ساتھ شامل ہوجاؤں،میں نے ان سے وقت مانگا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کر لوں ، ہم جب فیصلہ کرینگے تو انشائ اللہ زرداری صاحب کومایوس نہیں کریں گے، کسی جماعت کے سربراہ کاگھرآنامیرے لیے اعزازہے، ذاتی طور پر آصف علی زرداری کے ساتھ ہوں، 2013 کے الیکشن کے بعد مشرف کی ٹیم کون لیگ اپنے ساتھ لے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کوکھوکھلا کردیا ہے، مسلم لیگ کوتوڑنے کی کوشش نہیں کررہا،ن لیگ توٹوٹ چکی ہے، ذوالفقار کھوسہ نے میرے کاندھے پر ہاتھ رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چارسال سیاست نہیں کروں گا، کوشش ہے کہ اچھے دوستوں کوساتھ لے کرچلوں، پہلے ن لیگ کا ساتھ دیا،وہ جمہوریت کا سفرتھا، اور بھی دوست پیپلزپارٹی میں آنے کے لیے تیارہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے بچارے کوکیا کہیں انہوں نے کہا کہ اگرادارے نے معیشت پربیان دیاہے توپاکستان کے لیے دیا ہے اپنے لیے نہیں دیا، ہماری اسٹبلشمنٹ یا ادارے سب کوعلم ہے کہ کیا ہورہا ہے،مشرف کی حکومت بھی قومی حکومت تھی مگروہ پاکستان نہیں سنبھال سکی، ہم نے میاں صاحب سے کوئی روڈ مانگا نہ ہی فیکٹریاں لگائیں،آج بچہ بچہ جانتا ہے ن لیگ نے ملک کا کیا کردیا ہے۔