پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا تو قوم ‘ ملک متحد رہیں گے عوام کو اپنی قیادت پر بھروسہ کرنا ہوگا,محمود خان اچکزئی

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے فاٹا کے عوام کو اب تک بہت تکلیف دی ہے،سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 17 اکتوبر 2017 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین میں اداروں کی حدود مقرر ہے پاکستان کو چلانے کے آئین کا حلف اٹھایا ہے پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا تو قوم ‘ ملک متحد رہیں گے عوام کو اپنی قیادت پر بھروسہ کرنا ہوگا کوئی بھی کام آئین کے خلاف ہو وہ سازش ہے اور کسی سے پالیسی اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہے سی پیک کے لئے افغانستان سے دوستی اور دیگرہمسایہ ممالک سے ورکنگ ریلیشن شپ کی ضرورت ہے افغانستان کے ساتھ ہر قیمت پر امن ممکن بنانا ہے جو ادارے اپنی حدود سے نکلیں گے وہ آئین کی خلاف ورزی کریں گے کوئی دھرنا دینا چاہئے تو دیتا رہے ہمیں آئین اور فیڈریشن کا دفاع کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت کیخلاف ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے جو جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں کوئی بھی کام آئین کے خلاف ہو وہ سازش ہے اور ہم ان سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں میں جھگڑا آخری دور ہے کسی سے پالیسی اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ ملک دشمنی ہے اگر ہم جمہوریت کو مضبوط کریں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اس ملک میں کمزور نہیں کرسکتی مگر بدقسمتی سے ہم خود اس ملک کو کمزور کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ہم امیروں کے غیرآئینی اقدامات پر جب پارلیمنٹ معافی دے گی تو معاملہ ختم ہے افغانستان کیساتھ ہر قیمت پر امن ممکن بنانا ہے جب تک ہم افغانستان کے ساتھ حالات کو بہتر نہیں بنائیں گے تو ہمیں بھی مشکلات ہونگی مجھے تسلیم ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشنہے فاٹا کے عوام کو اب تک بہت تکلیف دی ہے ان کا اختیار تسلیم کرنا ہوگا لاکھوں عوام اب بھی نواز شریف کو لیڈر مانتے ہیں ہمیں بھی ماننا ہوگا ہمیں عوام کی رائے کو ہر صورت تسلیم کرنا ہوگا سپریم کورٹ نے جو کہا میاں صاحب نے مان لیا عوام کو اپنی قیادت پر بھروسہ کرنا ہوگا آئین میں اداروں کی حدود مقرر ہے پاکستان کو چلانے کے لئے آئین کا حلف اٹھایا ہے اور اس آئین کی پاسداری سب کو کرنا چاہئے پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا تو قوم اور ملک اور قوم متحدرہیں گے پاکستان میں جمہوریت دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح نہیں چل رہی پاکستان میں اگر انسانوں کیساتھ انصاف ہوتو بہترین ہے ہمیں آئین اور فیڈریشن کا دفاع کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ جمہوریت کی ضرورت ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر کوئی دھرنا دینا چاہئے تو دیتا رہے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ملک کو جمہوری انداز سے چلائیں مگر کچھ لوگ ملک کو جمہوری انداز سے چلنے نہیںدیتے اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ملک چلائے گا تو ہم کبھی بھی ان کے اس ارمان کو پورا نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :