کمرپر پیشاب کرنے والے کتے کے ساتھ اس شخص کا انتہائی قابل تعریف سلوک
امین اکبر منگل 17 اکتوبر 2017 23:35
آج کل انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپلی کیشنز میں ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں ایک شخص فٹ پاتھ پر بیٹھا ہے اور ایک کتا آکر اُن کی کمر پر پیشاب کر دیتا ہے۔ یہ دیکھ کر وہ شخص کتے کے پیچھے بھاگتا ہے اور پھر اپنی شرٹ اتار دیتا ہے۔سیکورٹی کیمرے نے یہ سارا منظر ریکارڈ کیا،جس کے بعد یہ وائرل ہوگیا۔
کتے نے جس شخص کی کمر پر پیشاب کیا تھا وہ ریوڈی جنیرو سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ہینز سانچیز تھے۔
اس واقعے کے بعد سانچیز دوبارہ اسی جگہ گئے اور کتے کو تلاش کیا۔ انہوں نے اس کے مالک کے بارے میں پتا کیا تو معلوم ہوا کہ یہ آوارہ کتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کتے کو تلاش کیا تو کتا انہیں آوارہ گھومتا ہوا مل گیا۔ انہوں نے کتے کو پچکارا تو وہ دم ہلاتا سانچیز کے پاس آگیا۔
دونوں کچھ دیر کھیلتے رہے اور پھر سانچیز نے فیصلہ کیا کہ اس کتے کو اپنے گھر لے جائیں گے ۔سانچیز نے اس کتے کا نام انزو رکھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انزو اب اُن سے اچھی طرح مانوس ہو چکا ہے، جب وہ گھر سے باہر جاتے ہیں تو انزو روتا ہے۔سانچیز نے انزو کو ایک اچھا کتا قرار دیا ہے۔سانچیز کا کہنا ہے کہ کتے کو مارنے کا فیصلہ ایک لمحاتی فیصلہ تھا، یہ صرف کتے کی حرکت کا ردعمل تھا۔سانچیز نے بتایا کہ جب دوسرا کتا اُن کےپاس آیا تو انہوں نے اس سے کہا کہ دیکھو تمہارے دوست نے میرے ساتھ کیا کر دیا ہے؟
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.