ایک اور پلانٹڈ شو؟ عامر لیاقت معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ اور طلال چودھری کے درمیان ..
تازہ ترین : 1
ایک اور پلانٹڈ شو؟ عامر لیاقت معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ اور طلال ..

ایک اور پلانٹڈ شو؟ عامر لیاقت معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ اور طلال چودھری کے درمیان ہونیوالی پس پردہ گفتگو کی ریکارڈنگ سامنے لے آئے

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) پاکستان کے سینئر صحافی اور مقبول اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر شاہ زیب خانزاہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے مابین ہونیوالی گفتگو کی ویڈیو دیکھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ اور طلال چودھری کے مابین ہونے والی گفتگو کی ویڈیو دیکھائی جس میں شاہزیب خانزادہ مسلم لیگ ن کے وزیرطلال چودھری سے بات چیت کررہے ہیں کہ وزیرداخلہ کے جانےسے وہ بہت خوش ہونگے کیونکہ اگلی باری انکی ہوگی اسی طرح طلال چودھری اپنا جواب نہ میں دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اگر وزیرداخلہ جائینگے تو پھر وہ بھی ان کے ساتھ جائینگے تاہم شاہ زیب خانزادہ طلال چودھری کو اکسارہے ہیں کہ وہ کسی طرح اپنا جواب ہاں میں دےدیں۔

شاہ زیب خانزادہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے مابین کیا گفتگو ہوئی؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 23:28:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں