اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی درست نہیں

ایسا کرنے سے ملک اور سسٹم کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: حمزہ شہباز کا مریم نواز سے اختلافات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر جواب

muhammad ali محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 23:17

اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی درست نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی درست نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے مریم نواز سے اختلافات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر حمزہ شہباز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی درست نہیں۔ دوران ایسا کرنے سے ملک اور سسٹم کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک اداروں کے درمیان ٹکراو کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے اداروں سے ٹکراو کی پالیسی کو بدلنا ہوگا۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اختلافات کی خبریں گزشہت کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے حمزہ شہباز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اشاروں میں تصدیق بھی کی ہے۔ اینکر کی جانب سے اس حوالے سے حمزہ شہباز سے متعدد مرتبہ سوال کیا گیا۔ تاہم حمزہ شہباز نے مریم نواز سے اختلافات کی افواہوں کی تردید نہیں کی۔