مریم نوازشریف کو این اے 120 کادورہ مہنگا پڑگیا، انتہائی ناخوشگوارو صورتحال کا سامنا

منگل 17 اکتوبر 2017 23:04

مریم نوازشریف کو این اے 120 کادورہ مہنگا پڑگیا، انتہائی ناخوشگوارو صورتحال ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) پاکستان مسلم لیگ ن کے گڑھ میں مریم نوازشریف کو جانا مہنگا پڑگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے ایسی فوٹیج چلادی جس میں مریم نوازشریف کو ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے این اے 120 میں الیکشن جیتنے کے بعد دورہ کیا جس میں ایک خاتون نے انکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مریم نوازشریف سے شکایت کررہی ہے کہ انکے حلقے میں پینے کا پانی اول تو آتا ہے نہیں اور جب آتا ہے تو پانی اس قدر گندا ہوتا ہے کہ اس سے ہاتھ منہ نہیں دھو سکتے جس پر مریم نوازشریف نے چپ ساد لے اور خاتون کی شکایت سنتی رہیں۔ مریم نوازشریف کو کس طرح ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کجییئے۔