مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ، میڈیا سیل کے گرفتار کارکنوں نے پشت پناہی کرنے والوں کے نام اگل دیے

muhammad ali محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 22:59

مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ، میڈیا سیل کے گرفتار کارکنوں نے پشت پناہی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء) مریم نواز کے میڈیا سیل کے گرفتار کارکنوں نے پشت پناہی کرنے والوں کے نام اگل دیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے میڈیا سیل کے گرفتار کارکنوں نے پشت پناہی کرنے والوں کے نام اگل دیے ہیں۔ پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیے گئے سوشل میڈیا کارکنوں نے تفتیش کے دوران تمام تفصیلات اگل دی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار کارکنوں نے پاک فوج اور عدلیہ مخالف کیلئے جن افراد کی جانب سے ہدایات دی جاتی تھیں ان کے نام، وٹس ایپ پیغامات کی تفصیلات اور دیگر معلومات فراہم کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مریم نوز اپنے گرد تنگ ہوتے گھیرے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اسی لیے انہوں نے شہباز شریف سے طویل عرصے بعد ملاقات کی ہے۔ مریم نواز نے شہباز شریف سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ شہباز شریف نے مریم نواز کو اداروں سے ٹکراو کی پالیسی سے پیچھے ہٹنے کی تلقین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :