وفاقی اور صوبائی حکومت کی پشتون دشمن رویوں کی وجہ سے پشتون قوم نالاں ہیں، اصغر خان اچکزئی

کل تک ہم حقوق کیلئے لڑتے تھے آج ہمیں بقاء کا مسئلہ درپیش ہے جو حالات آج ہماری ہوچکے اس میں غیروں کے ساتھ اپنوں کا بھی حصہ ہے، قبائلی عمائدین سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی پشتون دشمن رویوں کی وجہ سے پشتون قوم نالاں ہیں ،کل تک ہم حقوق کیلئے لڑتے تھے آج ہمیں بقاء کا مسئلہ درپیش ہے جو حالات آج ہماری ہوچکے اس میں غیروں کے ساتھ اپنوں کا بھی حصہ ہے ،پشتونوں کے ایک ہونے میں اپنے ہی رکاوٹ بن رہے ہیں جسے تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر برباد رکھاجائیگا 27اکتوبر کو پشین میں عظیم الشان اجتماع اور اس میں ملی مشر اسفند یار ولی خان درپیش چیلنجوں پر تاریخی خطاب کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں قبائلی عمائدین اور پارٹی ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ یہاں بہت بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے کسی نے دین مبین اسلام کے نام پر تو کسی نے قوم کے نام پر پشتونوں کے جذبات اور احساسات کو مجروح کیا گیا اسلام اسلام کے نام پر لوگوں نے اسلام آباد کو مسکن بنالیا جبکہ قوم کے نام پر دعوے کرنے والے آج تمام ایشوز سے پسپائی اختیار کئے ہوئے نہ صرف پسپائی اختیار کرگئے ہیں بلکہ پشتونوں کی ایک وحدت کیخلاف بالادست پروردہ قوتوں اور پنجاب کی اشرافیہ کے ترجمان کے طور پر پیش پیش ہے لہٰذاء ان حالات میں جب پشتونوں پر حکمرانوں نے چار سو دائرہ تنگ کررکھاہے 27اکتوبر کا جلسہ عام انتہائی اہمیت اختیارکرچکا لہٰذاء تمام عمائدین سیاسی کارکنان ،نوجوانان اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے قوم وطن پر گزرنے والے حالات اور مشکلات سے باخبر رہیں اور باشعور اولس کی حیثیت سے آنیوالے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :