پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات

منگل 17 اکتوبر 2017 22:59

پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی نے منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ’’ہیلتھ از اے برتھ رائیٹ‘‘ نامی اپنی کتاب پیش کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی پاکستان بالخصوص سندھ کے لوگوں کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات سرحدوں سے ماورا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں دیگر ممالک سے بھی مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :