رینجرز کی کارروائی عید گاہ سے ایم کیو ایم لندن کا آصف عرف پکوڑا گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 22:59

رینجرز کی کارروائی عید گاہ سے ایم کیو ایم لندن کا آصف عرف پکوڑا گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے عید گاہ سے ایم کیو ایم لندن کا آصف عرف پکوڑا گرفتار کرلیا ،، ملزم ہوائی فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کے ملزمان بھی شامل ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، درخشاں اور گڈاپ سے تین ملزمان جبکہ بغدادی، کلری، گڈاپ اور کورنگی سے پانچ اسٹریٹ کرمنل گرفتار کئے گئے ہیں۔