نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

منگل 17 اکتوبر 2017 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ منگل کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔ عدالت نے فریقین کو تحریری کمنٹس دینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

سعید احمد کی طرف سے نعیم بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جبکہ عدالت نے کہا کہ اس کیس میں معاملہ تقرری کا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ابھی تک وزارت اور سٹیٹ بنک کی طرف سے تحریری جواب نہیں جمع کرایا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔