باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سیکورٹی فورسز نے حساس ادارے کیساتھ ملکرپاک افغان سرحد کے قریب تحصیل ماموند کے علاقے کگہ پاس میں سرچ آپریشن کے دوران غار سے بڑی مقدار میں گولہ بارو د اوربڑی تعداد میںاسلحہ بر آمد کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:41

باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) باجوڑایجنسی میں آپریشن ردالفساد جاری ۔ ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، سیکورٹی فورسز نے حساس ادارے کیساتھ ملکرپاک افغان سرحد کے قریب تحصیل ماموند کے علاقے کگہ پاس میں سرچ اپریشن کے دوران غار سے بڑی مقدار میں گولہ بارو د اوربڑی تعداد میںاسلحہ بر آمد کرلیا ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حساس ادارے کیساتھ ملکر باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ کگہ پاس میں آپریشن رد الفساد کے دوران بڑی مقدارمیں گولہ بارود اوربڑی تعداد میں اسلحہ برامد کی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے جانب سے سرچ اپریشن کے دوران بر آمد ہونیوالے اسلحے میں 52عدد 82ایم ایم مارٹر گولے ، 20عدد آر پی جی گولے ، 28عدد 62ایم ایم مارٹر گولے ، ایک عدد روسی ساختہ اینٹی ٹینک مائن ، دو عد د آئی ای ڈی بم ،دو کلو گولہ بارود، ایک عددروسی ساختہ میزائل ، ایک عدد ٹرائی پاڈ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ اسلحے کو پاک افغان سرحد کے قریب کگہ پاس نامی علاقے میں دہشت گردی کے غرض سے ایک غار میں چھپایاگیاتھا ۔ باجوڑایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کاحساس ادارے کیساتھ ملکر سرچ آپریشن جاری ہے جس کا مقصد علاقے میں امن وامان کے فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔