محنتی او رقابل طلباء وطالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،ڈی پی او

منگل 17 اکتوبر 2017 22:35

خانیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈی پی او زاہد نواز مروت نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس ملازمین کے بچوں میں ایک ہزار روپیہ فی کس انعامات جبکہ ان کے والد کو سی سی تھری سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنتی او رقابل طلباء وطالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے مستقبل میں ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے اس مقصد کے لیے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس ملازمین کے بچوں کو انعامات دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی میدان میں محنت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھنے کیساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی احترام کریںاور ملک کی ترقی میں اپنا اپنا کردار اداکریں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس کے فرض شناس اور محنتی ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیںآپ اپنے مثبت کردار کیساتھ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ۔ڈی پی ا ونے جن پولیس ملازمین کو سی سی تھری سر ٹیفکیٹ دئیے ان میں اے ایس آئی غضنفر علی ‘اے ایس آئی جاوید اقبال ‘ہیڈ کنسٹیبل عبدالجبار ‘ہیڈ کنسٹیبل محمد اقبال شامل ہیں جبکہ ان کے بچوں عنزیلہ ارجمند ‘عائشہ فاطمہ ‘ثمین فاطمہ اورفاطمہ بی بی کو میٹرک امتحان میں 90فی صدنمبر حاصل کرنے پر ایک ہزار روپے فی کس نقد انعام سے نواز ا۔