سرسید احمد خان نے ثابت کردیا کہ تعلیم کے میدان میں بھی محمود ایاز ایک صف میں کھڑے ہیں، سلیم لغاری

منگل 17 اکتوبر 2017 22:35

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) 1817ء میں پیدا ہونے والے بچے نے سرسید احمد خان بن کر بدیشی قوتوں کے مقابلے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کے بچوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی خاطر اپنی حیات مقصد عظیم کے نام لکھ دی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار خدمت انسانیت پارٹی پاکستان کے سربراہ محمد سلیم لغاری نے برصیغر کی نامور سیاسی وعلمی شخصیت سرسید احمد خان کے 200ویں یوم ولادت کے موقع پر پارٹی اجلاس میں کیا۔

سلیم لغاری نے کہا کہ سرسید احمد خان کی جدوجہد کااصل مقصد امیر اورغریب کے بچوں کے لیے بلا امتیاز اوریکساں معیارتعلیم تھا۔انہوںنے کہاکہ آج کے حکمرانوں کے بچے لندن اورامریکہ میں زیرتعلیم ہیں اور غریبوں کے بچوں کی بڑی تعداد یا توسکول جانے سے محروم ہے یا پھرپینے کے صاف پانی اور پیٹ بھر کر روٹی بھی میسر نہیں۔

متعلقہ عنوان :