مذاہب کے درمیان امن معاشرے میں امن کا ضامن ہے،خواجہ عثمان

منگل 17 اکتوبر 2017 22:35

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)مذاہب کے درمیان امن معاشرے میں امن کاضامن ہے ۔ انفرادی اور اجتماعی طورپر تمام مذاہب کے لوگ اپنا اپنا کردارادا کرکے معاشرے میں امن قائم کرسکتے ہیں۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ عثمان نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں مختلف مذاہب کے سرکردہ افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کسی معتبر ہستی یا کسی مذہب کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے جس سے کسی کا دل دکھے۔

انسانوں کے درمیان انسانیت کے مضبوط رشتے میں مذہب اورفرقہ کے نام پر دراڑ نیہں آنی چاہیے۔پروفیسر مقبول گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام وہ مذہب ہے جو آدمی کی عزت وتوقیر کی بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیچں ۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سینئر ممبر مرزااحمد علی نے کہاکہ جس معاشرے میں انتہاء پسندی ہوگی وہاں امن اور ترقی نہیں ہوگی۔

جو آدمی انسانیت کی بھلائی کا کام کرے خواہ کسی بھی مذہب سے ہو وہ سب کے لیے قابل احترام ہے۔نامور سکالر چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ جب ہم رسومات کوقبول کرتے ہیں تو تکلیف دہ زندگی شروع ہوجاتی ہے ۔ اپنی بات پر اڑے رہنا اوردوسروں کو غلط ثابت کرنے کی سخت کوشش ،تفرقہ اور بدامنی پیداکرتی ہے۔اپنی ذات کی نفی کرکے خدمت خلق کرنے والے دنیا و آخرت میں مقام پاتے ہیں۔آپس میں مل بیٹھ کر اختلافی معاملات کو بات چیت سے حل کرنا اورمکالمے کے ذریعے معاشرے سے بدامنی اور نفرتوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔