حکومت ملک سے غربت ، بے رو زگاری ، مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، میاں ثا قب خورشید

منگل 17 اکتوبر 2017 22:34

وہاڑی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مسلم لیگی ایم پی اے میاں ثا قب خورشید نے کہاکہ حکومت ملک سے غربت ، بے رو زگاری ، مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر کارکردگی کی بنیاد پر کا میا ب ہو گی، ان خیالات کااظہارانہوں نے نواحی گائوں 222ای بی المعروف پیر ینوں میں گرواہ اور میٹر برادری کے سرکردہ رہنمائوں کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر مختلف سرکردہ رہنمائوں مہر منظور احمدگرواہ ، مہرخادم حسین گرواہ ، مہر طالب حسین ، مہر جعفر حسین ، رشید احمد ، محمد امین ودیگر سینکڑوں ساتھیوں نے میاں خورشید انور گروپ میں شمولیت اختیار کی ، تقریب میں چودھری محمد صفدر گجر چیئرمین ، چودھری اطہر اقبال ، شفیق الرحمن ، ڈاکٹر شہزاد راشد ، اعظم با جوہ ، سعید اکرم ،منشی منصور ، چودھری افضل کونسلر ودیگر موجود تھے، تقریب سے چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں خورشید انور گروپ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا اور حلقہ کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے، یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جو ق اس گروپ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :