ون ویلنگ کرنیوالا نوجوان موٹر سا ئیکل سے ٹکراگیا، ایک شخص جا ں بحق، دو افراد زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 22:34

وہاڑی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ون ویلنگ کرنیوالا نوجوان موٹر سا ئیکل سے ٹکراگیا، ایک شخص جا ں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق لڈن روڈ اڈا رتہ ٹبہ کے قریب ون ویلنگ کرنے والا نوجوان سامنے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ، حادثہ میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو تشویشناک صورت حال کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :