وزیر اعلی پنجاب دیہی عوام کو سہولیات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، چودھری محمد یوسف کسیلیہ

منگل 17 اکتوبر 2017 22:34

وہاڑی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف دیہی عوام کو سہولیات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، پی پی232میں وزیر اعلی پنجاب نے دس کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے نو کلو میٹر طویل دیہی سڑک کی منظوری دی ہے، یہ بات انہوں نے ایک ملاقات میں بتائی ،چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے بتایا کہ گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دلانے کے سلسلہ میں پیش رفت جاری ہے، اس بارے میں وزیر اعلی خصوصی دلچسبی لے رہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ دس کروڑ روپے مالیت کی سڑک نثار بوٹا چوکی سی118/EBتک تعمیر کی جائے گی جس پر متعدد دیہات کے ہزاروں افراد نہ صرف روزانہ آسان اور آرام دہ سفر کرسکیں گے بلکہ کاشتکاروں کو اپنی اجناس بھی قریبی منڈیوں میں لے جانے میں سہولت میسر آئے گی ،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی232میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جس سے عوام کو پینے کا صاف پانی اور گندے پانی کے نکاس کی سہولت ملے گی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دیہی عوام بھی اپنی زندگی گزار سکیں گے ،حلقہ کے عوام کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے سکولوں کی اپ گریڈیشن اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر بھی کام جا ری ہے

متعلقہ عنوان :