منشیات کی روک تھام کسی ایک فرد ، ادارے یا حکومت کی ذمہ داری نہیں،سیکرٹری وزارت انسداد منشیات

منگل 17 اکتوبر 2017 22:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمودنے کہا ہے کہ نشے سے پاک پاکستان ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ منشیات کی روک تھام کسی ایک فرد ، ادارے یا حکومت کی ذمہ داری نہیں۔ وہ منگل کو موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور وزارت انسداد منشیات کے تعاون سے منشیات کی روک تھام کے لئے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

ورکشاپ میں سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود، انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کواٹر اشفاق احمد، اے آئی جی مجیب الرحمن بگوی، صدر پاکستان گرلز گائیڈ فرح ناز اکبر ، انیلا شہریار کلینکل سائیکولوجی سر ٹیفائیڈ ، سیکشن افسر وزارت انسداد منشیات اکبر علی خٹک ،پاکستان گرلز گائیڈکے ممبران، سول سوسائٹی کے ممبران، اساتذہ کرام ، اور طالب علموں کے ایک کثیر تعداد کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ۔سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمودنے کہا کہ نشے سے پاک پاکستان ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ دور حاضر کا سب سے بڑا اور عظیم ترین المیہ منشیات جنہوں نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہیت فروش ملک و ملت کے وہ دشمن ہے جو نوجوان نسلوں کو تباہ کر کے ملک و ملت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہے ہیں ۔ منشیات کی روک تھام کسی ایک فرد ، ادارے یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس مسئلے کو ملکی قومی سطح پر مشترکہ انداز سے حل کیا جانا چاہیے۔

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور ارباب کڑی نظر سے نو خیز نسل کا جائزہ لیں اور ان کو منشیات سے بزور روکیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اس موقع پر انہوں نے موٹروے پولیس کی کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے موٹروے پولیس کو وزارت انسداد منشیات مل کرکام کرنے کی دعوت دی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ موٹروے پولیس نے نئی پولیسنگ کلچر متعارف کروائی ہے اور عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے۔ موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹس تعلیمی اداروں ،بس اڈوں اورمختلف عوامی مقامات پر ٹریفک اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن مہیا کرتے ہیں تاکہ عوام میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے اور سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی جان ومال کی بہترطریقے سے حفاظت کی جا سکے ۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ انعقاد کروانے پر سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمودکا شکریہ اداکیا اور انہیں معاشرے کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کرنے کے لئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر انیلا شہریار کلینکل سائیکولوجی سر ٹیفائیڈ وزارت انسداد منشیات نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

ورکشاپ کے آخر میں انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمودکو شیلڈ پیش کی اورصدر پاکستان گرلز گائیڈ فرح ناز اکبر ، انیلا شہریار کلینکل سائیکولوجی سر ٹیفائیڈ ، سیکشن افسر وزارت انسداد منشیات اکبر علی خٹک کو موٹروے پولیس کی طرف سے گفٹ ہیمپرز دئیے۔

متعلقہ عنوان :