اسلام آباد پولیس کے 61 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی منظوری

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلام آباد پولیس کی محکمانہ ترقیوں کی کمیٹی نے 61 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک نے ترقی پانے والے جوانوں کو اپنے اگلے عہدوں پرخوش اخلاقی، دل لگی، نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبہ سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

محکمانہ ترقیوں کی کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں 61 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالہ سے ایس ایس پی ہیڈکواٹرز محمد بن اشرف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز میں محمد وسیم، محمد امتیاز، اشتیاق احمد،محمد طیب خان،محمد رضوان،محمد اقبال،محمد عاشق، عبدالحفیظ، منتظر مہدی،آفتاب احمد ،نوید احمد،لطیف خان،خیرالانعام،عابد مجید ،سلطان صغیر،نوید خان،شہزاد اکرم ،محمد حسینن، گل فرید خان،امتیاز علی،محروس علی شاہ،محمد یعقوب، سمیع اللہ،محمد ابوذر آصف،فرمان بیگ،محمد اسد،انجم نثار،حسن علی شاہ،اجمل قریشی،محمد بن قاسم ،محمد سہیل انور،وحیدالرحمن،خادم حسین،بخت الرحمن،ذکالقاسم،امان اللہ،ظفراللہ خان،ظفر حیات خان،سمیع اللہ خان،نوید اختر،غلام سرور خان،ماسل خان،ممتاز احمد،محمد عرفان،رحمت گل،صادق علی،لیاقت خان،محمد بشارت،حیدرعلی،بشارت رضا،نورولی خان، ذیشان حیدر،شاہد عمران،فیصل ندیم،محمد احسان،مظفر علی،جاوید اقبال،محمد وارث،عمر حیات، ناذیہ گل،ساجد وحید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے ترقی پانے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تمام جوان اگلے عہدوں میں چلے گئے ہیں اور سب کی ذمہ داریاں بھی مزید بڑھ گئی ہیں، ابھی جو آپ کے کندھوں پر ذمہ داری آئی ہے اس سے ہم سب اور خصوصاً عوام الناس بہتری کی امید رکھے گی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اگلے عہدوں میں خوش اخلاقی،دل لگی،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اسلام آباد کے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے آپ یہ سب کسی ایک شخص کیلئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے کرو۔

متعلقہ عنوان :