اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے ایک کلو 200 گرام چرس، چھینی گئی نقدی، موبائل فون، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کر لئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ان احکامات کی روشنی میں ایس پی انڈسٹر یل ایریا لیاقت حیات نیازی نے ڈی ایس پی محمد حسین لاسی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عبدالرزاق معہ پولیس ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ سلیمان ٹا ئون سے چرس سمگلنگ میں ملوث ایک عورت مسماة تلاوت بی بی کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 200گر ام چرس بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تھانہ نون پولیس کے محمد نیا ز خا ن نے گرفتار ملزمان زیا رت گل اور محمد شکیل سے مو با ئل فون ، نقدی 35ہزارروپے اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیاتھا نہ کھنہ پولیس کے محمد نو از اے ایس آئی نے گرفتار ملزم محمد ابر اہیم کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ہو می سائیڈیو نٹ کے منیر احمد سب انسپکٹر نے تھا نہ بنی گا لہ کے قتل کے مقدمہ میں ملو ث گرفتار ملزم نیاز محمد کے انکشاف و نشا ند ہی پر آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ،جبکہ تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے پولیس کے ندیم مغل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم امتیاز احمد کو گرفتار کرکے اس سے رائفل 12بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشزاسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :