پی ایچ اے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا، توفیق بٹ

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

گوجرانوالہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چیئر مین پی ایچ اے توفیق بٹ ایم پی اے نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا،بہت جلد ریگولر ہونے کے آرڈرز جاری ہوں گے،پی ایچ اے کم افرادی قوت اور کم وسائل ہونے کے باوجود شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہے ،جس پر ادارہ کے تمام افسران و عملہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اگر اس حوالے سے کسی بھی شہری کو کوئی شکایت ہے تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے،فوری ایکشن لیا جائے گا۔