شیخوپورہ ، گوجرانوالہ روڈ پر واقع 15فیکٹریوں کو تا حکم ثانی سیل کر دیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

گوجرانوالہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)شیخوپورہ ، گوجرانوالہ روڈ پر واقع 15فیکٹریوں کو تا حکم ثانی سیل کر دیا گیا، تفصیل کے مطا بق سیکرٹری ماحولیات حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ اور میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کر تے ہو ئے آلودگی پھیلانے والی شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ پر واقع 15فیکٹریوں کو تا حکم ثانی سیل کر دیا، یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ محمد ارشاد ناگی ،انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹندنٹ ریگولیشن محمد شہزاد اور انسپکٹر انورسمنٹ ہارون بٹ و دیگر عملہ نے مشترکہ طور پر کی ہے۔