سی آئی ا ے پولیس کی کارروائی، مظفر اقبال عرف بلا گینگ کے آٹھ ارکان کو گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

گوجرانوالہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سی آئی ا ے پولیس کی کارروائی، مظفر اقبال عرف بلا گینگ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیل کے مطا بق سی آئی ا ے پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پچیس سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث مظفر اقبال عرف بلا گینگ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر کے دوران ابتدائی تفتیش تین موٹر سائیکل ،دس لاکھ روپے اور 6پسٹل برآمد کر لیے،گرفتار کئے گئے ملزمان میں مظفر اقبال عرف بلا (سرغنہ)،کاشف عرف کاشی انصاری، عدنان عرف دانو وڑائچ، ارشد دیندار ، غضنفر راجپوت، اکرم ماچھی، کاشف نائی، زین بابر چیمہ ساکنان راہوالی شامل ہیں ، ملزمان سرقہ بالجبر، راہزنی ،ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :