شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہو نی چاہیے،آر پی او

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

گوجرانوالہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری میں خوف خدا کا عنصر شامل کریں۔ تندہی، ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اختیارات کوجرائم کے خاتمے ،قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں، شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہو نی چاہیے ،ان خیالات کا انہوں نے اپنے آفس میں ASIسے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی زیر قیادت آرپی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین ، کردار ، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئی47 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں نکھار پیدا کرتے ہوئے اپنے سروس ریکارڈ کو مزید بہتر رکھیں۔

آئندہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس17نومبر2017کو آر پی او آفس میںمنعقد ہو گا۔پروموٹ ہونے والوں میں گوجرانوالہ کی8،سیالکوٹ کی5،گجرات کی12،نارووال کی7،منڈی بہاؤالدین کی6،حافظ آباد کی4 ،پٹرولنگ پولیس سے 1 ،ٹریفک پولیس سے 1 ,سپیشل برانچ سی1 اور CTDسے 2 آفیسر شامل ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے۔

متعلقہ عنوان :