سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا،محمد عامر کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا،محمد ..
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کو ان کی فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے ، ٹی ٹونٹی سیریز 26اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا ،اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،فخر زمان ،احمد شہزاد ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،عماد وسیم ،شاداب خان ،محمد نواز ،فہیم اشرف ،حسن علی ،عامر یامین ،محمد عامر ( فٹنس سے مشروط ) رمان رئیس ،عثمان شنواری اور عمر امین شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :