سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کا دیگر عدالتی عملہ کے ہمرا ہ سرکاری ہسپتال کااچانک دورہ

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سیشن جج خیرپور محترمہ صدف کھوکھر کی ہدایات پر سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالحکیم سانگی نے دیگر عدالتی عملہ کے ہمرا ہ تعلقہ کوٹڈیجی کے شہر کوٹ بنگلو میں قائم سرکاری ہسپتال کااچانک دورہ کیا ، جہاں ہسپتال کے عملہ کو غیر حاضر پایا گیا جبکہ مریض پریشانی مشکلات کا شکار تھے، اور ہسپتال پر تالہ لگا ہوا تھا، عملہ کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے،