انسداد دہشتگردی کی عدالت خیرپور کی جانب سے قتل کیس کی سماعت

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت خیرپورکے اسپیشل جج سید کوثر علی بخاری کی عدالت نے ٹنڈو مستی تھانہ کی حد میں واقع گوٹھ کوڑو پھپلھوٹو میں 20اگست2013میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد علی ڈنو اور خلیل الرحمن پھپلھوٹوکے قتل کیس نمبر63/2013کی سماعت کی ، عدالت نے کیس میں جوابدار غلام شبیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، جبکہ جوابدار کو پولیس کی نگرانی میں سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ سید انور علی شاہ کی عدالت نے بی سیکشن پولیس تھانہ کی حد میں مقابلوں کے دو علیحدہ کیسوں میں جوابدار امتیاز علی ، قمبر کے رہائشی عبداللہ اور کمال ڈیرو گمبٹ کے رہائشی منٹھار کیخلاف سیکشن 87/88 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیتے اور انکی ملکیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے

متعلقہ عنوان :